عام انتخابات بارے پلڈاٹ اور فافن کی ہومیو پیتھک رپورٹس
اسلام آباد(آن لائن)آٹھ فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے فافن کے بعد پلڈاٹ کی رپورٹ بھی سامنے آگئی ہے اور یہ رپورٹ بھی ہومیو پیتھک ہی ہے وہی روایتی خامیوں کی نشان دہی کی گئی ہے جو اس سے پہلے گزشتہ دو عام انتخابات کے دوران کی گیی تھی ۔انتخابات 2024 پر پلڈاٹ کی رپورٹ پڑھنے اور پھیلانے والے دوست اور مخصوص جماعت کی طرف جھکاؤ رکھنے والوں کو چاہیے کہ پلڈاٹ کی ہی 2018 اور 2013 کی رپورٹس بھی پڑھیں، فافن کی بھی تینوں الیکشنز کی بھی رپورٹس بھی پڑھیں. تمام رپورٹس ایک جیسی ہی ملیں گی.ان اداروں کا مالیاتی نظام چلتا ہی اسطرح کی رپورٹس بنانے اور نظام میں موجود غلطیوں کی نشاندہی کرنا ہے.اسی لئے یہ ادارے انتخابات کو کالعدم قرار نہیں دیتے بلکہ اس نظام کو بہتر کرنے کی تجاویز دیتے ہیں ۔
انڈین انتخابات 2019 کی رپورٹس بھی پڑھ لیں، بنگلہ دیش کے انتخابات کی بھی رپورٹس دیکھ لیں، ہر رپورٹ ہر ملک اور انتخاب….تحفظات ایک جیسے ہیں۔حتی کہ امریکہ کے سابقہ الیکشن پر جاری سرکاری اور غیر سرکاری رپورٹس میں کہیں روس کے اثر انداز ہونے کا الزام ہے اور کہیں نتائج تبدیل کرنے کا، Trumpists نے تو الیکشن میں شکست کے بعد ، پارلیمنٹ پر حملہ تک کردیا۔اس انتخابی نظام، پارلیمانی نظام، حلقوں اور برادری کی سیاست کے چلتے ہوئےان تحقیقاتی اداروں اور انکی رپورٹس پر حکومتیں بن ہی نہیں سکتیں.انتخابات ہو ہی نہیں سکتے۔پلڈاٹ کی تحقیق اور رپورٹ پر داد و احترام اپنی جگہلیکن اس رپورٹ کو اسی تناظر میں پڑھا جائے جس تناظر میں پڑھے جانے کا حق ہے.یعنی اپنے انتخابی نظام کو بہتر بنانے کی طرف لے جایا جائے، انتخابی نظام ideal کسی بھی ملک میں نہیں حتیٰ کے جمہوریت کے بانی امریکہ اور برطانیہ تک میں بھی.
واضح رہے کہ انتخابات ایک processہے نا کہ منزل.2013 اور 2018 کے انتخابات کی رپورٹس لازمی سامنے رکھیں ایک بات اور 2029 یا اس سے قبل بھی اگر عام انتخابات ہوتے ہیں تو ان اداروں کی جائزہ رپورٹس پھر بھی آپ کو ایسی ہی ملیں گی ۔۔۔۔۔۔
Comments are closed.