ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف

اسلام آباد( آن لائن ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا دورہ پاکستان کامیاب رہا،تہران اور اسلام آباد کے تعلقات کی ایک لمبی چوڑی تاریخ ہے،خطے میں بدامنی ہے، بڑی طاقتوں…

اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان

راولپنڈی (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ کبھی غلامی قبول کروں گا نہ اپنی قوم کو اللہ کے علاوہ کسی اور کے سامنے جھکنے دوں گا، پاکستان کا مستقبل آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کی بقا و فروغ…

مودی سرکار کے مسلم مخالف بیانیے کو بھارتی عوام نے مسترد کر دیا

نئی دہلی (آن لائن)مودی سرکار کے مسلم مخالف بیانیے کو بھارتی عوام نے مسترد کر دیا، بھارت میں انتخابات سے قبل مودی سرکار کا ہندوتوا نظریہ زور پکڑنے لگا ، مودی سرکار مسلمانوں کے خلاف گھیرا تنگ کر کے بھارتی عوام میں مسلمانوں کے خلاف زہر گھول…

امریکہ کا طالبان رجیم کو تسلیم کرنے سے صاف انکار

واشنگٹن(آن لائن)امریکہ کا طالبان رجیم کو تسلیم کرنے سے صاف انکار، طالبان نے افغانستان میں خواتین کے کام اور تعلیم کے حوالے سے اپنے احکامات کو تبدیل نہیں کیا ہے، قیدیوں کی 90 فیصد شرح سیاسی لیڈران پر مشتمل ہے، امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی حالیہ…

مریم نواز وزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں

لاہور(آن لائن)چوہنگ پولیس ٹریننگ کالج میں پاسنگ آوٴٹ پریڈ ہوئی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے پولیس وردی میں ملبوس ہو کر پریڈ کا معائنہ کیا، انہوں نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے…

پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان

اسلام آباد(آن لائن)عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوگئی جس کی وجہ پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کی توقع ہے۔ ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پیٹرول 1.86 ڈالر سستا ہوکر 107.16 ڈالر فی بیرل کا ہوگیا،عالمی…

وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کو عہدے سے ہٹا دیا

اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا۔ ذرائع کے مطا بق کیپٹن ریٹائرڈ انوارالحق کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد محمد علی رندھاوا کو چیف کمشنر اسلام آباد تعینات کئے جانے کا امکان…

اسلام آباد میں نان روٹی قیمتوں کا نوٹیفکیشن معطل،فریقین سے تفصیلی جواب طلب

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں نان روٹی کی قیمتوں میں کانوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے فریقین سے تفصیلی جواب طلب کر لیا اور سماعت 6 مئی تک کیلئے ملتوی کر دی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے نان…

شیر افضل مروت کی حفاظتی منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا

اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیا،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے شیر افضل مروت کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی،دورانِ سماعت…

سپریم کورٹ نے سپیکر بلوچستان کی معطلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا

اسلام آباد( آن لائن)سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا اسپیکر کی معطلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کردیا۔ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کی، عدالت نے پی بی 51چمن کے 12پولنگ…