معروف سینیر نیوز کاسٹر اور ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ پی ٹی وی جوائن کرنے والی عشرت فاطمہ عید منانے امریکہ اپنی بہن کے پاس پہنچ گئیں
واشنگٹن(آن لائن) معروف سینیر نیوز کاسٹر اور ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ پی ٹی وی جوائن کرنے والی عشرت فاطمہ عید منانے امریکہ اپنی بہن کے پاس پہنچ گئیں ۔۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے قواعد کے مطابق ایکس پاکستان لیو نہیں لی صرف پی ٹی وی حکام کو زبانی آگاہ کیا اور عید منانے اپنی بہن کے پاس امریکہ پہنچ گئی ہیں جہاں وہ چند دن مقیم رہیں گی عشرت فاطمہ نے پی ٹی وی کے ریڈیو پاکستان بھی چھوڑ دیا تھا تاہم سوشل میڈیا پر جب انہوں نے غیر مناسب انداز میں انھیں نکالنے کا معاملہ اٹھایا تھا تو وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے انھیں دوبارہ پی ٹی وی میں بطور سینیر نیوز کاسٹر بھرتی کرنے کی منظوری دی تھی ۔۔۔