محسن نقوی کی امریکی سفارتخانے آمد، امریکی سفیر سے ملاقات پاک امریکہ تعلقات اور سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال

0

اسلام آباد (آن لائن)وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈپلومیٹک انکلیو میں قائم امریکی سفارتخانہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے امریکی سفیر نیٹلی بیکر سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات کے فروغ، خطے کی تازہ ترین صورتحال اور جاری سفارتی سرگرمیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران اسلام آباد میں جاری مذاکرات کے دوسرے راوٴنڈ کے لیے کیے گئے سکیورٹی انتظامات پر بھی گفتگو ہوئی۔

 

امریکی سفیر نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کے مخلصانہ کردار کو سراہتے ہوئے اس کی سفارتی کاوشوں کو اہم قرار دیا۔اس موقع پر محسن نقوی نے امریکی سفیر کو یقین دلایا کہ پاکستان نے اپنے تمام غیر ملکی مہمانوں کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی کامیابی کے لیے پرامید ہے اور اس حوالے سے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ملاقات میں ڈاکٹر عثمان انور، سہیل اشرف، علی ناصر رضوی اور عرفان میمن بھی شریک تھے، جنہوں نے سکیورٹی اور انتظامی امور پر بریفنگ دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.