وزیراعظم شہباز شریف کا بنوں آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

0

اسلام آباد ( آن لائن) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بنوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ کارروائی کے دوران خارجی سرغنہ سمیت ایک دہشتگرد کو ہلاک کیا گیا، جسے اہم کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

اپنے بیان میں محمد شہباز شریف نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت اور جرات کا مظاہرہ کیا، جو ان کی تربیت اور عزم کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے دہشتگردوں کے خلاف موٴثر کارروائی کو قومی سلامتی کیلئے اہم پیش رفت قرار دیا۔وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت پاکستان ملک سے دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو اپنے بہادر جوانوں پر فخر ہے جو ملک کے امن کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.