اسلام آباد(آن لائن) میڈیا ٹاؤن راولپنڈی اسلام آباد کی انتظامیہ کمیٹی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر میڈیا ٹاؤن میں صفائی ستھرائی کے بہترین اور بروقت انتظامات کو یقینی بنانے پر ستھرا پنجاب اتھارٹی راولپنڈی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ہے ۔میڈیا ٹاؤن انتظامیہ کے مرکزی عہدے داروں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عید کے تینوں دن ستھرا پنجاب کی گاڑیاں اور محنتی ورکرز مسلسل میڈیا ٹاؤن کی گلیوں اور سڑکوں میں موجود رہے اور قربانی کی آلائشوں کو فوری طور پر اٹھا کر مناسب انداز میں ٹھکانے لگاتے رہے۔خصوصاً عید کے تیسرے دن بھی ستھرا پنجاب کی ٹیم نے مختلف گلیوں میں چکر لگا کر یہ یقینی بنایا کہ کہیں کوئی آلائش باقی نہ رہ جائے اور ہر مقام کو مکمل صاف ستھرا رکھا جائے۔ یہ ذمہ دارانہ اور منظم صفائی انتظامات واقعی قابلِ تحسین ہیں۔
میڈیا ٹاؤن ہاؤسنگ سوسائٹی کی جانب سے ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی، تمام صفائی ورکرز اور برادرم ناصر میر کو ان کی انتھک محنت، تعاون اور مثالی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔۔۔۔