گلین میکسویل نے روہت شرما کا سب سے زیادہ ٹی ٹونٹی سنچریوں کا ریکارڈ برابر کر دیا

میلبورن(آن لائن) آسٹریلین آل راونڈر گلین میکس ویل نے ٹی 20 کرکٹ میں 5 سنچریاں بنانے کا ریکارڈ برابر کردیا۔ 35 سالہ گلین میکسویل نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی 20 میں 55 گیندوں پر 120 رنز ناٹ آوٹ بنائے۔ آسٹریلوی کھلاڑی نے بھارت کے روہت شرما کا 5 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سنچریاں بنانے کا ریکارڈ بھی برابر کیا ہے۔

واضح رہے کہ دوسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 34 رنز سے شکست دیدی۔ آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 242 رنز کا ہدف دیا تاہم ویسٹ انڈیز کی ٹیم 9 وکٹ پر 207 رنز ہی بناسکی۔ اس سال کے شروع میں روہت شرما نے افغانستان کے خلاف سنچری سکور کرکے میکسویل اور سوریا کمار یادو کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔3،3 سنچریوں کے ساتھ ان کے بعد بابر اعظم، کولن منرو اور صباون ڈیوزی ہیں۔میکسویل نے اپنی سنچری صرف 50 گیندوں میں مکمل کی، 55 گیندوں پر 12 چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 120 رنز پر اپنی اننگز کا اختتام کیا۔ گلین میکسویل اس سے قبل 2016 میں سری لنکا کیخلاف پالی کیلے میں 14 چوکوں اور 9 چھکوں کی مدد سے 65 گیندوں پر 145* رنز ، 18-2017 میں انگلینڈ کیخلاف ہوربارٹ میں 58 گیندوں پر 10 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 103* رنز، 19-2018 میں بھارت کیخلاف بنگلور میں 55 گیندوں پر 7 چوکوں اور 9 چھکوں کی مدد سے 113* رنز، 23-2022 میں بھارت ہی کے خلاف گوہاٹی میں 48 گیندوں پر 8 چوکوں اور اتنے ہی چھکوں کی مدد سے 104* رنز سکور کرچکے ہیں ۔

Comments are closed.