ابرار احمد نے سرفراز احمد کو دلوں کا کپتان قرار دے دیا

لاہور(آن لائن) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سپنر ابرار احمد نے کہا ہے کہ سرفراز احمد آج بھی ہمارے دلوں میں کپتان ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسٹری سپنر کا کہنا تھا کہ ٹیم مینجمنٹ کے اعتماد سے اچھی پرفارمنس دینے میں کامیاب ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ ری ہیب سے ریکوری کے فوری بعد پی ایس ایل کھیل رہا ہوں۔مجھ پر کسی قسم کا کوئی دباو نہیں ہوتا۔گلیڈی ایٹرز کے مسٹری سپنر نے کہا کہ سرفراز احمد بہت اچھے کپتان رہے ہیں، مینجمنٹ تبدیلی کرکے کچھ نیا چاہتی تھی۔ سرفراز احمد آج بھی ہمارے دلوں میں کپتان ہیں۔ ابرار احمد نے کہا کہ لاہور قلندرز کو ہوم گراونڈ پر شکست دینے سے اعتماد ملا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کا مورال بہت بلند ہے

Comments are closed.