پی ایس ایل 9:اہم میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو شکست دے کر پلے آف مرحلے میں پہنچ گئی

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے اہم میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے دی۔ اس طرح وہ پہلے آف مرحلے کیلیے بھی کوالیفائی کرگئی۔پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ پر 228 رنز بنائے۔ملتان سلطانز کے عثمان خان 100 رنز بنا کر ناٹ آوٴٹ رہے جبکہ جانسن چارلس نے 42، یاسر خان نے 33 اور کپتان محمد رضوان نے 20 رنز بنائے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے فہیم اشرف نے 2 جبکہ نسیم شاہ اور حنین شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہدف آخری بال پر ہدف حاصل کرتے ہوئے ملتان سلطانز کو تین وکٹوں شکست دی، فاتح سائیڈ کو آخری دو بالز پر 7 رنز درکار تھے۔ عماد وسیم سیکنڈ لاسٹ بال پر چھکا اور آخری بال پر چوکا لگاتے ہوئے ہدف کا حصول ممکن بنایا۔اس سے قبل شاداب اور کولن منرو نے 141 رنز کی طوفانی شراکت قائم کی، کولن منرو نے 40 گیندوں پر 84 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ کپتان نے 31 گیندوں پر54 رنز اسکور کیے۔یہ اس سیزن کا 27 واں میچ ہے جو کہ راولپنڈی میں کھیلا جا رہا ہے۔اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز پہلے اور اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے نمبر پر ہے۔84 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے پر کولن منرو کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Comments are closed.