نیمار کا سعودی فٹ بال کلب الہلال سے معاہدہ

ریاض:پیرس سینٹ جرمین نے برازیلین فارورڈ فوٹ بالر نیمارکا سعودی فوٹ بال کلب الہلال کے ساتھ معاہدے پر اتفاق کرلیا ہے جو کہ کھلاڑی کے میڈیکل مکمل کرنے سے مشروط ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کیمطابق برازیلین فارورڈ فوٹ بالر نیمار کی ٹرانسفر فیس میں تقریباً 90 ملین یورو کے علاوہ ایڈ آنز بھی شامل ہیں۔نیمار نے 2017 میں ہسپانوی کل بارسلونا سے 222 ملین یورو (24 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز) کی عالمی ریکارڈ ٹرانسفر فیس کے ساتھ پی ایس جی میں شمولیت اختیار کی تھی جو کہ وائرل انفیکشن کی وجہ سے ہفتے کے روز لورینٹ کے خلاف پی ایس جی کے لیگ 1 اوپنر سے محروم رہے۔

نیمار سے 2025 تک فرانسیسی دارالحکومت میں رہنے کا معاہدہ کیا گیا تھا اور انہوں نے 173 مقابلوں میں 118 گول کیے، جس میں پانچ لیگ 1 ٹائٹلز سمیت متعدد ٹرافیاں اپنے نام کرنا شامل ہیں۔ سعودی کے الہلال نے برازیل کے پی ایس جی ٹیم کے ساتھی کیلین ایمباپے کو لینے کی کوشش کی تھی اور ان کی مبینہ طور پر ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی میں بھی دلچسپی تھی جنہوں نے میجر لیگ سوکسر کے انٹر میامی میں شامل ہونے کا انتخاب کیا تھا۔سعودی عرب اور ایشیا کے سب سے کامیاب کلب الحلال نے 66 ٹرافیاں جیتی ہیں اور 18 اور چار کے ساتھ لیگ اور ایشین چیمپئنز لیگ ٹائٹلز کا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔اسکواڈ کو مضبوط کرنا ریاض میں مقیم کلب کے لیے ایک ترجیح ہے، جیسا کہ سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ نے جون میں لیگ چیمپئنز الاتحاد، الاحلی، النصر اور الحلال پر مشتمل کھیلوں کے کلبوں کے لیے سرمایہ کاری اور نجکاری کے منصوبے کا اعلان کیا تھا

Comments are closed.