محسن نقوی آئی سی سی اجلاس میں شرکت کیلئے آج دبئی روانہ ہونگے
اسلام آباد (آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی آئی سی سی اجلاس میں شرکت کیلئے آج جمعرات کو دبئی جائینگے۔ محسن نقوی آئی سی سی اجلاس میں شرکت کیساتھ ساتھ سائیڈ لائن پر دیگر بورڈز حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ائئی سی سی کے اجلاس میں بھارتی بورڈ کے نمائندوں سے بھی بات چیت ہونے کا امکان ہے۔ اجلاس میں امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا اگلے سالپاکستانمیں ہونے والی چیمپئینز ٹرافی کے انتظامات پر بھی بات ہو گی۔آئی سی سی بورڈ میٹنگز کے ساتھ چیف ایگزیکٹو میٹنگ بھی شیڈول ہے
Comments are closed.