پی سی بی شین واٹسن کو سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا کوچ بنانے کیلئے تیار
لاہور(آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر شین واٹسن کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے خدمات حاصل کرنے کے لیے کیے گئے تمام مطالبات کو پورا کرنے کے لیے تیار ہے۔ واٹسن کو 2 ملین امریکی ڈالرز کی سالانہ تنخواہ کی پیشکش کی گئی ہے جو کہ تقریبا 4.6 کروڑ ماہانہ کے برابر ہے۔
اگر یہ معاہدہ عمل میں آتا ہے تو واٹسن ممکنہ طور پر پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ہیڈ کوچ بن سکتے ہیں۔ تاہم قریبی ذرائع کا دعوی ہے کہ شاید وہ اس پیشکش کو قبول نہیں کریں گے کیونکہ وہ پاکستان کرکٹ کلچر میں اکثر اور بعض اوقات ہنگامہ خیز تبدیلیوں سے واقف ہیں۔ اس کے باوجود پی سی بی انہیں منانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔آئندہ چند روز میں صورتحال واضح ہو جائے گی۔ پاکستان کے اگلے ماہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ٹی 20 ورلڈ کپ کے افق پر شیڈول کے ساتھ بورڈ کوچ کی تقرری کو فوری طور پر حتمی شکل دینے کے لیے بے چین ہے۔
Comments are closed.