ٹی ٹونٹی فزیکل فٹنس کیمپ کیلئے 29 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

لاہور(آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے 25 مارچ سے کاکول میں آرمی بیس پر تربیتی کیمپ کے لیے 29 کھلاڑیوں کا اعلان کیا۔ کھلاڑیوں کے اس پول سے اپریل میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ہوم پانچ میچوں کی T20I سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔

تربیتی کیمپ کے لیے 29 کھلاڑیوں میں بابر اعظم، محمد رضوان، صائم ایوب، فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، حسیب اللہ، سعود شکیل، عثمان خان، محمد حارث، سلمان علی آغا، اعظم خان، افتخار احمد، عرفان خان نیازی، شاداب خان، عماد وسیم، اسامہ میر، محمد نواز، مہران ممتاز، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، محمد عباس آفریدی، حسن علی، محمد علی، زمان خان، محمد وسیم جونیئر، عامر جمال، حارث روف اور محمد عامر شامل ہیں۔تربیتی کیمپ عیدالفطر سے عین قبل 8 اپریل کو اختتام پذیر ہوگا۔ بلیک کیپس 14 اپریل کو اسلام آباد میں اتریں گی اور 18، 20 اور 21 اپریل کو راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ ان میچوں کے بعد ٹیمیں 25 اور 27 اپریل کو آخری دو ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم جائیں گی۔

Comments are closed.