اسلام آباد( آن لائن) بنی گالہ کے شریر قزاقوں کا ایک اور سازشی نظریہ ہے۔ یہ دعویٰ اتنا ہی مضحکہ خیز ہے جتنا کہ 35 پنکچروں کا دعویٰ تھا اور اتنا ہی احمقانہ ہے جیسا کہ عدم اعتماد کے ووٹ کے پیچھے مبینہ غیر ملکی سازش کا تھا۔ پی ٹی آئی کے چند "نام نہاد لیڈروں” نے سیاسی بیانیے کو ہائی جیک کیا ہے اور جھوٹ اور من گھڑت باتوں کے ذریعے ایک کلٹ کو پروان چڑھایا ہے. ان جھوٹے دعوؤں کا مقصد اپنے سادہ پیروکاروں کے جذبات کو چھری کی دھار پر رکھنا ہوتا ہے۔ یہ وہی ہیں جنہوں نے جیل میں اپنی ہی خواتین پر "ریپ” کے الزامات لگائے اور کسی کی ماں بہن کو استمعال کر کے خوب پروپیگنڈہ کیا، عمران ریاض کو قتل” کر دیا، پھر اس کی زبان "کاٹ” دی، اور شہباز گل کو "ریپ” کیا۔
اس طرح کی تمام خبریں ہمیشہ غلط ثابت ہوتی ہیں لیکن کچھ شرم محسوس کرنے کے بجائے، تحریک انصاف کے یہ لوگ ایک اور جھوٹ کے ساتھ سامنے آتے ہیں۔ کتنے افسوس کی بات ہے! تاہم، اصل سوال یہ ہے کہ "وہ ایسا کیوں کرتے ہیں”؟ اس کا آسان جواب یہ ہے کہ انہیں یقین ہے کہ ان کے بے دماغ پیروکار ان کہانیوں پر فوراً اندھا یقین کر لیں گے۔ یہ ایک شاندار حکمت عملی ہے: لوگوں کو خوب بیوقوف بنائیں لیکن انہیں یقین دلائیں کہ ہم نے آپ کو شعور دیا ہے۔
Comments are closed.