آرمی چیف جنرل عاصم منیر سات اپریل کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے افطار دیں گے
راولپنڈی(آن لائن) چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر 7 اپریل کو راولپنڈی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے افطاری دیں گے۔ قومی ٹیم اس وقت کاکول ایبٹ آباد میں فٹنس کیمپ میں حصہ لے رہی ہے۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے آرمی سکول آف فزیکل ٹریننگ (ASPT) میں تربیت اور جم مشقیں کیں۔ ذرائع کے مطابق فٹنس کیمپ جو کہ 8 اپریل کو ختم ہونا تھا پہلے اعلان کی گئی تاریخ سے ایک دن پہلے ہی سمیٹ سکتا ہے۔کھلاڑی رمضان المبارک کے دوران افطار کے لیے 7 اپریل کو ایبٹ آباد سے راولپنڈی جائیں گے۔
افطار کے بعد کھلاڑی عید الفطر سے قبل وطن واپس چلے جائیں گے۔ جن کھلاڑیوں کو کیمپ کے لیے بلایا گیا ان میں بابر اعظم، محمد رضوان، صائم ایوب، فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، حسیب اللہ، سعود شکیل، عثمان خان، محمد حارث، سلمان علی آغا، اعظم خان، افتخار احمد، عرفان خان نیازی، شاداب خان، عماد وسیم، اسامہ میر، محمد نواز، مہران ممتاز، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، محمد عباس آفریدی، حسن علی، محمد علی، زمان خان، محمد وسیم جونیئر، عامر جمال، حارث روف اور محمد عامر شامل ہیں۔
Comments are closed.