یوایس ماسٹرٹی 10 لیگ کا 18 اگست سے آغاز، شیڈول جاری کر دیا
فلوریڈا (آن لائن)انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئی ہے اور یوایس ماسٹر ٹی 10 لیگ کا رواں ہفتے سے آغاز ہورہا ہے۔ یو ایس ماسٹرز ٹی 10 لیگ نے ٹورنامنٹ کے افتتاحی ایڈیشن کا شیڈول جاری کردیا ہے۔
ٹورنامنٹ کا آغاز جمعہ 18 اگست 2023 کو فلوریڈا کے شہر لاوڈر ہل کے بروورڈ کاونٹی اسٹیڈیم میں اٹلانٹا فائر اور ٹیکساس چارجرز کے درمیان افتتاحی میچ سے ہوگا۔مجموعی طور پر 6 ٹیمیں اٹلانٹا فائر ، کیلیفورنیا نائٹس ، مورس ویل یونٹی ، نیو جرسی ٹرائیٹنز ، نیو یارک واریئرز اور ٹیکساس چارجرز شرکت کررہی ہیں۔ 18 سے 27 اگست تک 10 روزہ مقابلوں سے امریکہ سمیت دنیا کے کرکٹ شائقین لطف اندوز ہوں گے۔ ٹورنامنٹ کے راونڈ مرحلے میں 21 میچز کھیلے جائیں گے جس کے بعد پلے آف اور فائنل ہوگا۔ تمام 25 میچ فلوریڈا کے شہر لاوڈر ہل کے بروورڈ کاونٹی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے
Comments are closed.