ٹی20 ورلڈکپ؛ بازید خان نے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا بتادیا
لاہور(آن لائن)سابق کرکٹر و معروف کمنٹیٹر بازید خان نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا انکشاف کردیا۔نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پانچویں ٹی20 میچ کے آغاز سے قبل اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا انتخاب کرتے ہوئے سابق کرکٹر بازید خان نے فرسٹ چوائس وکٹ کیپر کے طور پر محمد حارث جبکہ محمد رضوان کو انکے بیک اپ کے طور پر اسکواڈ میں جگہ دی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تیز اسکور کرنے والے کھلاڑیوں کی ضرورت ہے، کیونکہ وہ پاور پلے میں بالرز پر اٹیک کرے گا، جس سے ٹیم کو اچھا آغاز ملنے کی توقع ہے۔باولنگ میں بازید خان نے عماد وسیم، شاداب خان، ابرار احمد، آل راونڈر افتخار احمد اور صائم ایوب کی موجودگی میں اٹیک کو مضبوط کہا جبکہ فاسٹ باولنگ آل رانڈر کی حیثیت سے عامر جمال کو اپنے اسکواڈ میں جگہ دی۔کپتان بابراعظم، محمد رضوان، محمد حارث، اعظم خان، افتخار احمد، شاداب خان، فخر زمان، صائم ایوب، عماد وسیم، ابرار احمد، عامر جمال، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، محمد عامر اور حارث روف۔
Comments are closed.