ٹی20 ورلڈکپ؛ امریکی بیٹر نے ایک اننگ میں سب زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ بناڈالا
ڈلاس(آن لائن)ڈلاس میں کھیلے جانے والے میگا ایونٹ کے پہلے میچ میں امریکی بیٹر ایرون جونز نے اننگز میں 10 چھکے لگانے دنیا کے تیسرے بلیباز بن گئے۔امریکی بیٹر فہرست میں محض ویسٹ انڈین لیجنڈ کرس گیل سے پیچھے ہیں، جو انفرادی طور پر 11 اور 10 چھکوں کے ساتھ سہر فہرست ہیں۔جنوبی افریقہ کے ریلی روسو 8 چھکوں کے ساتھ چوتھے جبکہ بھارت کے یوراج سنگھ 7 چھکوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔میچ میں کینیڈا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 194 رنز بنائے، جس میں نونیت دھالیوال نے 44 گیندوں پر 61 رنز بنائے جس میں 6 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے جبکہ نکولس کرٹن نے بھی 31 گیندوں پر 51 رنز بنائے جس میں 3 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ہدف کے تعاقب میزبان امریکا نے ایرون جونز اور اینڈریز گوس کی جارحانہ کی بدولت ٹارگٹ محض 17.41 اوورز میں حاصل کرلیا، جونز نے 4 چوکوں اور 10 چھکوں کی مدد سے 40 گیندوں پر 94 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔
Comments are closed.