پاکستان کو زیادہ رنز نہ بنانے دینا ٹرننگ پوائنٹ تھا، مونانک پٹیل
اسلام آباد( آن لائن ) پاکستان کے خلاف شاندار پرفارمنس پر امریکا کے کپتان مونانک پٹیل نے کہا ہے کہ پاکستان کو زیادہ رنز نہ بنانے دینا ٹرننگ پوائنٹ تھا۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف کامیابی بہت بڑی اچیومنٹ ہے۔انہوں نے کہاکہ ٹاس جیت کر پاکستان کو زیادہ رنز نہ بنانے دینا ٹرننگ پوائنٹ تھا۔امریکی کپتان نے کہا کہ پاکستان کے خلاف میچ کے لیے پورے جذبے سے میدان میں اترے تھے۔کپتان مونانک پٹیل کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
Comments are closed.