پاکستانی ٹیم اگلے ٹی20 ورلڈکپ کا کوالیفائنگ راوٴنڈ کھیلنے سے بچ گئی

لندن(آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ٹی20 ورلڈکپ 2026 کیلئے 12 ٹیموں کو حتمی شکل دیدی، جس کے باعث پاکستانی ٹیم پہلی بار کوالیفائنگ راوٴنڈ کھیلنے سے بچ گئی۔آئندہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2026 میں بھی رواں برس کی طرح 20 ٹیمیں شریک ہوں گی، جنہیں 4 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔ایونٹ کی مشترکہ میزبانی بھارت اور سری لنکا کے سپرد ہوگی جبکہ انکے علاوہ آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، پاکستان، نیوزی لینڈ، افغانستان اور آئرلینڈ کی ٹیمیں ایونٹ میں براہ راست جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں جبکہ دیگر 8 ٹیمیں کوالیفائنگ راوٴنڈ میں شرکت کے بعد ٹورنامنٹ کا حصہ بنیں گی۔

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے لئے کوالیفائیڈ ٹیموں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے لئے کوالیفائی کرنیوالے ٹیموں میں پاکستان بھی شامل ہیں،پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی میں بہتر رینکنگ کی بنیاد پر ورلڈکپ 2026 کے لئے براہ راست کوالیفائی کیا،ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے لئے ٹوٹل 12 ٹیموں نے براہ راست کوالیفائی کیا،ورلڈکپ 2026 میں میزبان سری لنکا اور بھارت کے علاوہ افغانستان نے بھی کوالیفائی کیا ہے،ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں ٹوٹل 20 ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی،باقی 8 ٹیموں کا انتخاب گزشتہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی طرح ریجنل کوالیفائر کے ذریعے ہوگا،ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 حال ہی میں ختم ہونیوالے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے فارمیٹ پر ہی کھیلا جائے گا،20 ٹیموں کو 4 گروپس میں رکھا جائیگا، 8 ٹیمیں سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

Comments are closed.