ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز، پاکستان کی مسلسل چوتھی فتح، انگلینڈ کو 79 رنز سے شکست
برمنگھم(آ ن لائن) ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان نے انگلینڈ کو 79 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کر لی ہے۔انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کے 196 رنز کے جواب میں 17 اوورز میں 117 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔کیون پیٹرسن کی اننگز 4 رنز تک محدود رہی، فل مسٹرڈ نے 30 رنز بنائے، ایان بیل 11 اور علی براوٴن نے بھی 11 رنز کی اننگز کھیلی۔انگلینڈ چیمپئینز کے 7 بیٹرز ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہو سکے۔پاکستان چیمپئینز کی جانب سے سعید اجمل نے 3 وکٹ حاصل کی، جبکہ عبدالرزاق نے 2 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔شعیب ملک، عامر یامین اور سہیل خان نے 1،1 کھلاڑی کو آوٴٹ کیا۔
Comments are closed.