انڈین کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان نہیں جائیگی،بھارتی میڈیا کا دعویٰ

نئی دہلی (آن لائن)بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی 2025 کھیلنے کے لیے پاکستان نہیں جائے گی اور ہائبرڈ ماڈل کے تحت چیمپنز ٹرافی کے کچھ میچز دیگر ممالک میں کھیلے جائیں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین کرکٹ ٹیم کا چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے دورہ پاکستان کا کوئی امکان نہیں ہے۔اس حوالے سے بھارتی کرکٹ بورڈکے عہدیدار نے انڈین نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی بورڈ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے ہائبرڈ باڈل کے تحت چیمپئنز ٹرافی کے کچھ میچز دبئی یا سری لنکا میں منعقد کروانے کا کہے گا۔

Comments are closed.