شہباز شریف نے حارث روٴف کو دنیا کا بہترین بولنگ اٹیک قرار دے دیا
لندن( آن لائن) پاکستان اورافغانستان کے مابین ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے مقابلے مین گرین شرٹس کی شاندار کامیابی کے بعد سابق وزیراعظم شہباز شریف نے شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث روٴف کو دنیا کا بہترین بولنگ اٹیک قرار دے دیا۔
سابق وزیراعظم شہباز شریف کرکٹ میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ ان دنوں وہ سیاست سے دور لیکن کرکٹ کے بہت قریب ہیں جس کا اندازہ ان کی نئی سوشل میڈیا پوسٹ سے لگایا جاسکتا ہے۔ سوشل میڈیا اکاوٴنٹ ایکس پر شہباز شریف نے افغانسان کوشکست دینے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولرز شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث روٴف کو بہترین بالنگ اٹیک قراردیا ہے۔واضع رہے کہ 22 اگست کو پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے افغانستان کو 142 رنز سے شکست دی تھی ۔اس میچ میں شاندار پرفارمنس سے 5 وکٹیں لینے والے حارث روٴف کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔
Comments are closed.