پیرس:چین نے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا

پیرس(آن لائن)چین نے 10 میٹر ائیر رائفل مسکڈ ٹیم ایونٹ میں طلائی تمغہ اپنے نام کیا جبکہ جنوبی کوریا نے چاندی اور قازقستان نے کانسی کا تمغہ جیتا۔علاوہ ازیں چین نے سنکرونائزڈ ڈائیونگ میں بھی گولڈ میڈل جیت لیا جبکہ امریکا نے سِلور اور برطانیہ نے برانز میڈل جیتا۔پیرس اولمپکس میں 7 خوبصورت ترین خواتین کھلاڑی بھی شریک ہوئیں،دوسری جانب پیرس اولمپکس میں پاکستان کے گلفام جوزف فائنل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی نہ کرسکے اور 33 شوٹرز میں سے وہ 22 ویں پوزیشن پر رہے۔گلفام جوزف 10 میٹر ائیر پسٹل مقابلوں میں حصہ لے رہے تھے، انہوں نے 600 میں سے 571 پوائنٹس حاصل کیے۔

Comments are closed.