آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان

اسلام آباد (آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا، آئندہ سال 18 جنوری سے 2 فروری تک کھیلے جانیوالے ایونٹ کی میزبانی ملائیشیا کریگا۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سولہ ٹیمیں حصہ لیں گی جس میں بھارتی ٹیم اعزاز کا دفاع کرے گی۔ ڈراز کے مطابق گروپ اے میں انڈیا، ویسٹ انڈیز،سری لنکا، ملائیشیا۔ گروپ بی میں پاکستان، انگلینڈ، آئر لینڈ اور امریکا کی ٹیمیں شامل ہیں۔ گروپ سی میں نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، افریقا کوالیفائر، سماؤ جبکہ گروپ ڈی میں آسٹریلیا، بنگلا دیش،ایشیا کوالیفائر،اسکاٹ لینڈ شامل ہیں۔ ہر گروپ کی ٹاپ تین ٹیمیں سپر 6 مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 31 جنوری، فائنل 2 فروری کو ہو گا۔

Comments are closed.