بنگلہ دیش کی تاریخی فتح، پاکستان کو پہلی بار ٹیسٹ میچ 10وکٹوں سے ہرا دیا
راولپنڈی (آن لائن)بنگلہ دیش نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹوں سے شکست دیکر پہلی فتح اپنے نام کر لی،ذاکر حسن 15 جبکہ شادمان اسلام 09 رنز کیساتھ ناٹ آوٴٹ رہے،اس سے پہلے پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان 13 ٹیسٹ میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں سے 12 ٹیسٹ میچز میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میچ ڈرا رہا تھا، کھیل کے آخری روز پاکستانی بیٹسمین بنگلہ دیشی باوٴلرز کے سامنے مکمل بے بس نظر آئے،پاکستان کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 146 رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئی
،پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 23 رنز کیساتھ اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تھا،محمد رضوان 51 رنز، عبد اللہ شفیق 37 رنز،بابر اعظم 22 رنز، کپتان شان مسعود 14 رنز،نسیم شاہ تین رنز، صائم ایوب ایک، سعود شکیل، سلیمان آغا اور محمد علی بغیر کوئی رنز بنائے آوٴٹ ہوئے،خرم شہزاد پانچ رنز کیساتھ ناٹ آوٴٹ رہے،بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن میراز نے 21 رنز کے عوض چار، شکیب الحسن نے تین جبکہ شرف السلام، حسن محمود، ناہید رانا اور مہدی حسن میراز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی،بنگلہ دیش کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 565 رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئی تھی، پاکستان نے 448 رنز 6 کھلاڑی آوٴوٹ پر اپنی پہلی اننگز ڈیکلیئر کر دی تھی۔
Comments are closed.