لاہور ( آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ میں 10 ستمبر کو شیڈول فائنل میچ سمیت متوقع پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کر دیا ہے۔ اگر پاکستان اور بھارت گروپ اے میں سرفہرست رہتے ہیں تو وہ ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں گے جس کا قومی امکان ہے۔ سرفہرست دو ٹیموں کے درمیان 10 ستمبر کو ہونے والے میچ کے ٹکٹوں کی قیمت کم از کم 14500 پاکستانی روپے رکھی گئی ہے۔سب سے مہنگے ٹکٹ گرینڈ اسٹینڈ کے ہیں جن کی قیمت 58,000 پاکستانی روپے ہے۔ ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرے ممکنہ میچ کے ٹکٹ منٹوں میں فروخت ہو گئے۔ فائنل میچ کے سب سے سستے ٹکٹ کی قیمت ساڑھے 14 ہزار پاکستانی روپے ہے جب کہ مہنگے ترین ٹکٹ کی قیمت 600 ڈالر ہے۔ ایشیا کپ کا فائنل 17 ستمبر کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ ٹکٹ PCB.bookme.pk کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔
Comments are closed.