انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ون ڈے کرکٹ میچوں کی سیریز کا چوتھامیچ 27 ستمبر کو کھیلا جائے گا

لندن(آن لائن)انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان 5ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ 27 ستمبر کو لندن کے لارڈز گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔آسٹریلیا کی مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے دورہ پر ہے ،جہاں وہ میزبان برطانوی ٹیم کے خلاف 3 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے علاوہ 5 ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچز کی سیریز بھی کھیلے گی ، جو جاری ہے ۔ مہمان کینگروز ٹیم کو میزبان انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے۔آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میچ میں انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ونڈے میچ میں 68 رنز سے مات دے کر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کی تھی جس کے بعد میزبان انگلینڈ ٹیم نے تیسرے ون ڈے میچ میں 46 رنز سے شکست دے کر مقابلہ 1-2 کر دیا تھا۔ اس سے قبل انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی 3 ٹی ٹونٹی کرکٹ میچزکی سیریز 1-1 سے برابر رہی۔ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ مہمان آسٹریلوی ٹیم نے 28رنز سے جیت لیا تھا جبکہ میزبان انگلینڈ ٹیم نے دوسرے میچ میں جاندار کم بیک کرتے ہوئے آسٹریلوی ٹیم کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کی ٹیم کی قیادت مچل مارش کریں گے جبکہ انگلینڈ کو ہیری بروک لیڈ کریں گے۔دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کا چوتھا ون ڈے میچ 27 ستمبر کو لارڈز، لندن میں کھیلاجائے گا جبکہ پانچواں اور آخری میچ 29 ستمبر کو کاؤنٹی گراؤنڈ، برسٹل میں کھیلا جائے گا۔

Comments are closed.