ِانڈین کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری کے اثاثوں کی مالیت منظرِعام پر آگئی

نئی دہلی (آن لائن) بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکرٹری جے شاہ آئی سی سی کے چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔ 36 سالہ جے شاہ نے خاصی چھوٹی عمر میں اپنے آپ کو منوایا ہے۔ وہ کرکٹ کی دنیا میں نمایاں عہدے پر فائز کم عمر ترین شخصیت ہیں۔

جے شاہ یکم دسمبر سے چیئرمین آئی سی سی کا منصب سنبھالیں گے۔ بھارتی میڈیا پر جے شاہ کے معاوضے اور اثاثوں کی مالیت کی تفصیل سامنے آئی ہے۔ جے شاہ کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 124 کروڑ بھارتی روپے ہے۔جے شاہ کرکٹے کے اداروں کے علاوہ ٹیمپل انٹرپرائز سے بھی آمدنی وصول کرتے ہیں۔ وہ اس کمپنی میں ڈائریکٹر ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انڈین کرکٹ بورڈ عہدیداروں کو تنخواہ کے بجائے یومیہ الاوٴنس دیتا ہے۔ یہ الاوٴنس 40 تا 80 ہزار بھارتی روپے ہوتا ہے۔جے شاہ کو بیرونی دوروں کے 84 ہزار روپے یومیہ الاوٴنس دیا جاتا ہے۔ اندرونِ ملک سفر کے لیے 30 ہزار روپے یومیہ الاوٴنس دیا جاتا ہے۔ان کے اثاثوں میں مزید اضافے کا قوی امکان ہے۔

Comments are closed.