کوشش کریں گے انگلینڈ کے خلاف سیریز میں یادگار نتیجہ حاصل کریں، شان مسعود

لاہور (آن لائن) پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ کوشش کریں گے انگلینڈ کے خلاف سیریز میں یادگار نتیجہ حاصل کریں ‘ٹیم کو بنانے کے لئے کھلاڑیوں کو کم بیک کرنا ہو گا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا ٹیم کو بنانے کے لئے کھلاڑیوں کو کم بیک کرنا ہو گا ۔ ٹیم کو مستقل مزاجی کی ضرورت ہے ۔ امید ہے انگلینڈ کے خلاف سیریز میں کھلاڑی اچھا پر فارم کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ انگلنڈ سے چونکہ ملتان میں کھیلیں گے اس کئے موسم چیلنجنگ ہو گا ۔ انہوں نے کہا ہار جیت کھیل کا حصٓہ ہے ۔

کھلاڑیوں کے لئے پریشر سے زیادہ ضروری ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا ڈریسنگ روم کا ماحول اچھا رکھنا میری ذمہ داری ہے ۔ کھلاڑی پر امید ہیں کہ شائقین کو اچھا کھیل دیکھنے کو ملے گا ۔ عامر جمال بھی انجری سے واپس آرہیہیں ۔ انہوں نے کہا بنگلہ دیش کے کلاف میچ اہم موقع پر ہارے ۔ جس پر میں بہت زیادہ اپ سیٹ تھا ۔ ہمیں اس ٹیسٹ سیریز کی غلطیوں سے سیکھنا ہو گا ۔ انہوں نے کہا بابر اعظم کا شمار دنیا کے بہتریں کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمین ریڈ بال کے لئے فزیکل اور ذہنی فٹنس بہتر بنانا ہو گی ۔

Comments are closed.