انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان پہنچ گئی

ملتان /لاہور (آن لائن) انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کی ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان پہنچ گئی،انگلش آل راؤنڈر اور کپتان بین اسٹوکس کی قیادت میں انگلینڈ ٹیم ملتان ائیرپورٹ پہنچی، جہاں دو روز آرام کے بعد 4اکتوبر سے اپنی پریکٹس شروع کرے گی،یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 7اکتوبر سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،دوسرا ٹیسٹ بھی ملتان میں 15اکتوبر سے ہوگا جبکہ تیسرا ٹیسٹ 24اکتوبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے ملتان ٹیسٹ میچ کے حوالے سے سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا، ٹیسٹ سیریز کا آغاز 7 اکتوبر سے ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ہو گا۔سی پی او صادق ڈوگر کے مطابق ملتان ٹیسٹ میچ میں 5 ہزار سے زائد پولیس افسران اور جوان ڈیوٹی سر انجام دیں گے، ٹریفک پولیس، ایلیٹ فورس اور دیگر سکیورٹی ادارے بھی شامل ہوں گے۔سی پی او صادق ڈوگر نے کہا ہے کہ تمام اہم مقامات اور سٹیڈیم کے گرد و نواح میں بڑا سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔صادق ڈوگر کے مطابق کرکٹ سٹیڈیم آنے والوں کے لیے فاطمہ جناح ٹاوٴن میں گاڑیوں کی پارکنگ ہو گی، شائقین کو سٹیڈیم تک خصوصی شٹل بس سروس کے ذریعے پہنچایا جائے گا۔

Comments are closed.