لگتا ہے یہ پچ ہر روز مختلف ہوتی جائے گی، بین ڈکٹ

ملتان (آن لائن)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بیٹر اور سنچری میکر بین ڈکٹ نے کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ پچ ہر روز مختلف ہوتی جائے گی۔پاکستان کے خلاف کھیل کے اختتام پر گفتگوکرتے ہوئے بین ڈکٹ کا کہنا تھا کہ اج پچ پر اسپن زیادہ ہوا ہے، مجھے لگتا ہے کہ مزید اسپن ہوگا۔بین ڈکٹ کا کہنا تھا کہ کل کوشش ہوگی کہ زیادہ سے زیادہ رنز کریں، اخری سیشن کے اخر میں پاکستانی اسپنرز نے اچھی بولنگ کی۔اپنی سنچری پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سنچری کرنے کے بعد ہمیشہ خوشی ہوتی ہے۔ چوتھی اننگز اس پچ پر سان نہیں ہوگی۔انگلش کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف کھیلنے کے تجربے سے فائدہ اٹھایا، زیادہ سوئپ شاٹس کی کوشش نہیں کی۔

Comments are closed.