بابر اعظم جلد آپ کو کھیلتا اور فارم میں نظر آئے گا
پی سی بی نے انہیں آرام کرنے کا موقع دیا ہے، کچھ نہیں ہوا
لاہور (آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی بیٹے کی حمایت میں دوبارہ سوشل میڈیا پر سرگرم ہوگئے۔سابق کپتان کے والد اعظم صدیقی نے دو ہفتے قبل سوشل میڈیا سے بریک لینے کا اعلان کیا تھا۔ مگر اپنے بیٹے کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل نہ کئے جانے پر دوبارہ سوشل میڈیا پر سرگرم ہوگئے۔
سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں اعظم صدیقی کا کہنا تھا کہ بابر اعظم جلد آپ کو کھیلتا اور فارم میں نظر آئے گا۔ پی سی بی نے انہیں آرام کرنے کا موقع دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ نہیں ہوا، ہم اللہ کی رضا سے راضی تھے، ہیں اور رہیں گے۔واضح رہے کہ انگلینڈ سے پہلے ٹیسٹ میں شرمناک شکست کے بعد دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ سے سابق کپتان سمیت شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ آرام کو کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
Comments are closed.