ایڈیلیڈ (آن لائن) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا فیصلہ کن میچ آج اتوار کو کھیلا جائے گا۔آسٹریلیا کے خلاف دوسرا میچ جیتنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ ایڈیلیڈ سے پرتھ پہنچ گیا جہاں آج دونوں ٹیمیں سیریز جیتنے کی کوشش کریں گی۔تین میچوں کی سیریز کا یہ فیصلہ کن میچ آج اتوار کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8 بجے شروع ہو گا۔سیریز کا پہلا میچ آسٹریلیا اور دوسرا پاکستان نے جیتا تھا۔اس ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے جائیں گے۔
Comments are closed.