چیمپئنز ٹرافی،پاکستان نہ آنے سے انکار، آئی سی سی نے بھارت سے تحریری وضاحت طلب کر لی

دبئی (آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے چیمپئینز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان آنے سے انکار کی تحریری وضاحت طلب کر لیں،بھارتی ٹیم کے شریک نہ ہونے سے آئی سی سی کو 50 کروڑ ڈالرز کا نقصان ہوگا۔

قوانین کے مطابق انڈین بورڈ کو پاکستان نہ جانے کی ٹھوس وضاحت دینا ہوں گی جس کے بعد آئی سی سی وجوہات کا جائزہ لے کر بھارت کے بارے میں حتمی فیصلہ کرے گی۔ پاکستان نہ جانے کی وضاحت جائز نہ ہوئی تو بھارتی ٹیم کو آنے کا کہا جائے گا، بھارت نہ مانا تو چمپئینز ٹرافی میں 9ویں ٹیم کو شامل کیا جا سکتا ہے۔یاد رہے پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے بھارتی خط کی تحریری کاپی مانگی تھی جبکہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو پاکستان نہ جانے بارے زبانی آگاہ کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کے شریک نہ ہونے سے آئی سی سی کو 50 کروڑ ڈالرز کا نقصان ہوگا،پاک بھارت میچز نہ ہونے سے انڈین بورڈ کے نقصان کا تخمینہ 10 کروڑ ڈالرز ہے۔

Comments are closed.