چیمپئینز ٹرافی پاکستان میں ہی کرائیں گے ، محسن نقوی

لاہور(آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کے چیئرمین محسن نقوی نے چیمپئینز ٹرافی پاکستان میں ہی کرانے کا اعلان کرتے ہوے کہا ہے کہ تمام ٹیمیں آنے کے لئے تیار ہیں کوئی وجہ نہیں کہ بھارتی ٹیم آنے سے انکار کرے ۔ بھارت کو تحفظات ہیں تو ہم سے بات کرے ۔ ہم نے آئی سی سی کو خط لکھا ہے جواب کا انتظار ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیمپئینز ٹرافی پاکستان میں ہی کرائیں گے ہم صرف آئی سی سی سے بات کر رہے ہیں ۔ خط لکھا ہوا ہے جواب کا انتظار اپنا ٹارگٹ حاصل کریں گے ۔

کوئی ہمیں ٹف ٹائم نہیں دے سکتا ۔ انہوں نے کہا قذافی سٹیڈیم میں تعمیراتی کام تیزی سے جار ہے ، پی سی بی کی ٹیمیں کام کی نگرانی کر رہی ہیں ۔ بروقت تعمیر مکمل ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کھیل کو سیاست سے الگ رہنا چاہیے ۔ بھارت سے اب بھی اچھے کی توقع ہے ہمیں پوری امید ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان آئے گی ۔ تمام ٹیمیں پاکستان آنے کے لئے تیار ہیں ۔ کوئی وجہ نہیں کہ بھارتی ٹیم نہ آئے ۔ بھارت کو تحفظات ہیں تو ہم سے بات کرے ہم تحفظات دور کر یں گے ۔ ہمارے لئے پاکستان کی عزت سب سے پہلے ہے ۔

انہوں نے کہا آئی سی سی کو اپنی ساکھ بارے سوچنا ہو گا ۔ ہمیں آئی سی سی کی جانب سے شیڈول کے اعلان کا انتظار ہے ۔ شیڈول جاری ہونے سے ہمیں ٹارگٹس کا اندازہ ہو گا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا عاقب جاوید کو کہا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی تک خدمات سر انجام دیں۔ وہ صرف وائٹ بال کے تین ماہ کے لئے عارضی کوچ ہیں مستقل کا کوچ آٹھ دس دن میں تلاش کریں گے ۔ انہوں نے کہا ہمارے لئے رزاق بھی اہم ہے یو سف کو بھی ساتھ رکھنا چاہتے ہیں ۔

Comments are closed.