لاہور (آن لائن) قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے کہا ہے کہ چمپئینز ٹرافی ہوتی بڑے ایونٹس کیلئے ایک قدم ہوگا، مجھے ابھی بھی لگتا ہے بھارتی ٹیم پاکستان آئے گی، اپنے ایک انٹرویو میں شعیب اختر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان چیمپئینز ٹرافی کو لیکر بیک چینل مذاکرات ہوں گے، ہمیں امید نہیں ہارنی چاہیے البتہ حل کا انتظار کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت ٹیموں کی آمد واقعی حکومتوں کے ہاتھ میں ہے کوئی بورڈ کچھ نہیں کرسکتا ہے۔ سابق فاسٹ بولر نے کہا ہم سب حقیقت جانتے ہیں کہ بھارت سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں 95 سے 96 فیصد اسپانسرشپ آتی ہے، اس لیے بھارتی بورڈ آنکھیں بھی دکھاتا ہے۔
Comments are closed.