دبئی (آن لائن)چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کی بورڈ میٹنگ (ہفتہ کو) منسوخ کردی ،آئی سی سی نے بورڈ میٹنگ نہیں ہونے کی تصدیق کر دی۔ذرائع کے مطابق بی سی سی آئی نے پاکستان کے سخت موقف کے بعد مزید وقت مانگا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ روز کی میٹنگ کے بعد مختلف اسٹیک ہولڈرز سے رابطے کیے ہیں۔دوسری جانب پاکستان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، پاکستان اپنے موقف پر قائم ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان نے کہا ہے کہ آئی سی سی ہی معقول اور قابلِ عمل فارمولا دے گا تو بات آگے بڑھے گی۔پاکستان کے آئی سی سی کو دیے گئے موقف کے مطابق کوئی حل نکلے گا تو پاکستان قبول کرے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر غور کے لیے بلایا جانے والا آئی سی سی کا بورڈ اجلاس 15 منٹ بعد ملتوی کر دیا گیا تھا۔اجلاس میں اتفاق کیا گیا تھا کہ پاکستان اور بھارت آئی سی سی کے ساتھ مل کر ایونٹ کے لیے ایک قابلِ قبول آپشن تلاش کریں گے۔
Comments are closed.