دورہ جنوبی افریقہ کے لیے پاکستان اسکواڈزکا اعلان ،بابر کی واپسی،فخرزمان نظرانداز

سیریز کا آغاز 10 دسمبر کو ،قومی ٹیم دورے میں 3 ٹی ٹوئنٹی، 3 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ کھیلے گی
اسلام آباد(آن لائن)دورہ جنوبی افریقہ کے لیے پاکستان کے ریڈ بال اور وائٹ بال کے اسکواڈز کا اعلان کردیا گیا ہے، ٹیسٹ اسکواڈ میں محمد عباس کی واپسی ہوئی ہے جب کہ شاہین ا?فریدی کو صرف وائٹ بال اسکواڈ میں رکھا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق دورہ جنوبی افریقہ کیلییقومی ٹیم کیاسکواڈز کا اعلان کردیا گیا،ون ڈیاسکواڈمیں بابراعظم ٹیسٹ فاسٹ بولرمحمد عباس کی واپسی ہوئی ہے،جبکہ فخر زمان کو کسی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم 10 دسمبر سے 07 جنوری تک جنوبی افریقہ کے دورے میں تین ٹی20، تین ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی جس کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔سیریز کا ا?غاز 10 دسمبر کو ڈربن میں پہلے ٹی20 انٹرنیشنل سے ہوگا، پہلا ون ڈے 17 دسمبر کو پارل میں ہوگا جب کہ ٹیسٹ میچز بالترتیب 26 دسمبر اور 3 جنوری کو سنچورین اور کیپ ٹاو?ن میں شروع ہوں گے۔ٹیسٹ اسکواڈ میں فاسٹ باو?لر محمد عباس کی واپسی ہوئی ہے، سفیان مقیم کی پہلی بار ون ڈے اسکواڈ میں شمولیت ہوئی ہے، انہیں زمبابوے کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔یاد رہے کہ ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کرنے والے محمد عباس نے ا?خری بار اگست 2021 میں جمائیکا میں ٹیسٹ کھیلا تھا، وہ اب تک 25 ٹیسٹ میں 90 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں جب کہ موجودہ قائد اعظم ٹرافی کے 5 میچوں میں 31 وکٹیں حاصل کی ہیں۔سابق کپتان بابراعظم، وائٹ بال کپتان محمد رضوان، نائب کپتان سلمان علی اغا اور صائم ایوب کو تینوں فارمیٹس کے اسکواڈز میں شامل کیا گیا ہے جب کہ نسیم شاہ کو ٹیسٹ اور ون ڈے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ورک لوڈ منیجمنٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے شاہین شاہ ا?فریدی کو صرف وائٹ بال اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 19 وکٹیں لینے والے ا?ف اسپنر ساجد خان ٹیم کا حصہ نہیں ہیں، سلیکٹرز نے جنوبی افریقہ کی کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے صرف ایک اسپیشلسٹ اسپنر نعمان علی کا انتخاب کیا ہے۔نعمان علی نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 20 وکٹیں حاصل کی تھیں اور وہ 17 ٹیسٹ میں 67 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں جب کہ انہیں اکتوبر کے لیے ا?ئی سی سی پلیئر ا?ف دی منتھ بھی قرار دیا گیا تھا۔قومی ٹیم کے ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی 13 دسمبر کو جوہانسبرگ پہنچ کر ٹیسٹ سیریز کے کیمپ کی نگرانی کریں گے۔پاکستانی اسکواڈمیں ٹیسٹ: شان مسعود (کپتان) سعود شکیل (نائب کپتان) عامر جمال، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، حسیب اللہ (وکٹ کیپر) کامران غلام، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد عباس، محمد رضوان (وکٹ کیپر ) نسیم شاہ ، نعمان علی، صائم ایوب اور سلمان علی ا?غا کریں ، ون ڈے اسکواڈ میں محمد رضوان (کپتان اور وکٹ کیپر ) عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، حارث رو?ف، کامران غلام، محمد حسنین، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی ا?غا، شاہین شاہ ا?فریدی، سفیان مقیم، طیب طاہر اور عثمان خان (وکٹ کیپر) شامل ہیں ?۔ٹی 20 اسکواڈ میں محمد رضوان (کپتان اور وکٹ کیپر ) ابرار احمد، بابر اعظم، حارث رو?ف، جہانداد خان، محمد عباس ا?فریدی، محمد حسنین، محمد عرفان خان، عمیر بن یوسف، صائم ایوب، سلمان علی ا?غا، شاہین شاہ ا?فریدی، سفیان مقیم طیب طاہر اور عثمان خان (وکٹ کیپر) شامل ہیں۔

Comments are closed.