ریاض(آن لائن)سعوی فٹبال فرینچائز النصر کے سابق گول کیپر ولید عبداللہ نے انکشاف کیا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو اسلام قبول کرنا چاہتے ہیں۔کرسٹیانو رونالڈو کی اسلام قبول کرنے میں دلچسپی کے بارے میں اکثر ہی سوشل میڈیا پر خبریں گردش کرتی رہتی ہیں۔اب النصر کے سابق گول کیپر ولید عبداللہ نے ایک انٹرویو میں ان خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو حقیقی طور پر اسلام قبول کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ میں نے ایک بار کرسٹیانو رونالڈو سے اسلام قبول کرنے کے بارے میں بات بھی کی تھی تو انہوں نے دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔
ولید عبداللہ نے بتایا کہ وہ ایک بار گول کرنے کے بعد میدان میں سجدہ ریز بھی ہو چکے ہیں اور مسلمان کھلاڑیوں کو ہمیشہ نماز پڑھنے اور دیگر اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ٹریننگ سیشن کے دوران جیسے ہی اذان کی آواز آتی ہے تو کرسٹیانو رونالڈو اذان کے احترام میں ٹریننگ سیشن روکنے کو کہتے ہیں۔ولید عبداللہ نے بتایا کہ میں ابتدا میں کرسٹیانو رونالڈو کے قریب تھا کیونکہ وہ ملک کی ثقافت، کلب یا دیگر پہلووں سے واقف نہیں تھے تو وہ اکثر مجھ سے اس حوالے سے تفصیلات پوچھتے رہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ کرسٹیانو رونالڈو اسلام قبول کرتے ہیں یا نہیں اس بات سے قطعہ نظر وہ اپنی شخصیت میں موجود عاجزی اور نظم و ضبط کی وجہ سے اس مقام تک پہنچے ہیں۔ولید عبداللہ نے یہ بھی بتایا کہ سعودی عرب میں جو بھی کرسٹیانو رونالڈو سے ملتا ہے وہ ان کی تعریف کرتا ہے۔
Comments are closed.