بیٹنگ کی تعریف،بابر اعظم نے صائم ایوب کو چیتا قرار دے دیا

لاہور (آن لائن)قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے اوپنر بلے باز صائم ایوب کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے ان کو چیتا قرار دے دیا۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز صائم ایوب نے جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز کے دوران بیک ٹو بیک دو سنچریاں اسکور کیں اور آخری ون ڈے میں پلیئر آف دی میچ قرار پائے، انہیں پلیئر آف دی سیریز کا بھی ایوارڈ ملا۔بابر اعظم نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں صائم ایوب کو چیتا قرار دیدیا۔

Comments are closed.