آئی سی سی مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ پہلی بار افغان کھلاڑی کے نام

دبئی(آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے مینز ون کرکٹر آف دی ایئر 2024 کا اعلان کر دیا۔ آئی سی سی ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کیلئے افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی، سری لنکا کے کوسال مینڈس، وانندو ہسارنگا اور ویسٹ انڈیز کے رتھرفورڈ کو نامزد کیا گیا تھا۔آئی سی سی کے مطابق ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر افغانستان کے آل راوٴنڈر عظمت اللہ عمرزئی قرار پائے، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے افغان کرکٹر ہیں۔عظمت اللہ عمرزئی نے سال 2024 میں شاندار آل راوٴنڈ کارکردگی دکھائی، انہوں نے 14 ون ڈے انٹرنیشنل میں417 رنز اسکور کیے اور 17 وکٹیں بھی حاصل کیں۔عظمت اللہ عمرزئی آئی سی سی کی سال 2024 کی ون ڈے ٹیم ا?ف دی ایئر کا بھی حصہ ہیں۔

Comments are closed.