محمد رضوان ایک محنتی اور باصلاحیت کپتان، انکی قیادت میں ہم چیمپینز ٹرافی جیتیں گے، محسن نقوی

لاہور (آن لائن) چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ محمد رضوان ایک محنتی اور باصلاحیت کپتان ہیں ۔ انکی قیادت میں ہم چیمپینز ٹرافی جیتیں گے ۔ سوشل میڈ یا پر منفی پرپیگنڈے کے باوجود پی سی بی حکام نے دن رات ایک کر کے سٹیڈیم کا کام مکمل کیا اور ناممکن کو ممکن کر دکھایا ۔ ظہرانے سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ آج کا دن پاکستان کے لئے خوشی اور فخر کا ہے۔ پی سی بی نے دن رات ایک کر کے قذافی سٹیڈیم کا کام مکمل کیا ۔ ا ور پروجیکٹ کے لئے منفی باتیں کرنے والوں کے منہ بند کئے ۔

انہوں نے کہا کہ سٹیڈیم کی تزئین و آرائش کے لئے ٹیم نے دن رات ایک کر کے کام کیا ۔ اور سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے باوجود نا ممکن کو ممکن کر کے دکھا یا ۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل کے لئے پوری ٹیم کے ہر فرد نے پوری جانفشانی سے کام کیا وزیراعظم سے کہوں گا ورکرز کے لئے ایوارڈز کا علان کریں ۔ انہوں نے کہا قذافی سٹیڈیم کا دنیا کے بہترین اور خوبصورت سٹیڈیمز میں شمار ہو گا ۔ انہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کی تعریف کرتے ہوے کہا کہ وہ ایک محنتی اور با صلا حیت کپتان ہیں ۔ انکی قیادت میں ہم چیمپئینز ٹرافی ضرور جیتیں گے

Comments are closed.