آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی افتتاحی تقریب، صدر مملکت آصف علی زردار ی اور خاتون اول آصفہ بھٹو کی بھی شرکت

کراچی (آن لائن) آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے آغاز پر پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ میچ کے آغاز سے قبل رنگا رنگ افتتاحی تقریب بھی ہوئی جس میں صدر مملکت آصف علی زردار ی اور خاتون اول آصفہ بھٹو نے بھی شرکت کی ۔ دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔ جس کے بعد پاک فضا ئیہ کے طیاروں نے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا ۔ شیر دل ٹیم کے دستے نے فضا میں سبز ہلالی پرچم کے ر نگ بکھیر کر قوم کو سلامی دی ۔ جے ایف سترہ ، ایف سولہ اور شیر دل شائین نے لہو گرما د ئیے ، پاک فضا ئیہ کے طیاروں نے سلامی پیش کر کے دنیا بھر کے مہمانوں کو خوش آمدید کہا ۔

Comments are closed.