چیمپئنز ٹرافی ناقص کارکردگی، سینئر کرکٹرز کا ”بریک“ لینے کا پلان

اسلام آباد (آن لائن) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی کی وجہ سے ممکنہ ڈراپ ہونے، ٹیم میں اکھاڑ پچھاڑ اور مزید تنقید سے بچنے کے پیش نظر قومی ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں نے نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں بریک لینے کے لیے مشاورت شروع کردی۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار قومی کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے سخت ناخوش ہیں نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیل?ے ٹیم میں اکھاڑ پچھاڑ کا عندیہ بھی دے چکی ہے جس کے باعث سئنیر کھلاڑیوں نینیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے بریک لینے پر مشاورت شروع کر دی ہے

، ڈراپ ہونے کا لیبل لگوانے سے قبل کھلاڑی دستبردار ہونے کا پلان کر رہے ہیں۔قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ میں 5 ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز کھیلنے ہیں، سیریز 16 مارچ سے 5 اپریل تک کھیلی جائے گی۔ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم سے شاہین شاہ آفریدی، حارث روٴف اور بابر اعظم کو ڈراپ کرنے سے متعلق بازگشت ہیں۔

Comments are closed.