فائنل میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست، بھارت نے تیسری بار چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

بھارت نے نیوزی لینڈ کا 252 رنز کا ہدف 49 ویں اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا، روہت شرما نے 76 رنز کی اننگز کھیلی اور میچ کے ، کیوی بیٹسمین ریچن رویندرا سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے
نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سینٹنر اور مائیکل بریس ویل نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا
کیوی بیٹسمین ڈیرل مچل 63،ٓل راوٴنڈر مائیکل بریس ویل 53رنز بنائے

دبئی(آن لائن)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں کے شکست دے کر تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ڈیرل مچل 63 اور مائیکل بریس ویل کے 53 رنز کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنائے۔بھارتی ٹیم کپتان روہت شرما اور شریاس ایئر کی ذمہ دارانہ اننگز کی بدولت 252 رنز کا ہدف 6 گیندوں قبل 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، رویندرا جڈیجا نے 49ویں اوور کی آخری گیند پر وننگ شارٹ کھیلا۔ روہت شرما نے 76 رنز کی اننگز کھیلی اور میچ کے ، کیوی بیٹسمین ریچن رویندرا سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 252 ہدف کے تعاقب میں بھارت کی جانب سے کپتان روہت شرما اور شبمن گل نے ٹیم کو 105 رنز کا بہترین آغاز فراہم کیا تاہم شبمن گل 31 رنز بنانے کے بعد آوٴٹ ہوئے۔پچھلے دو میچوں میں بھارت کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے ویرات کوہلی صرف ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے تاہم کپتان روہت شرما وکٹ پر ڈٹے رہے اور اپنی نصف سینچری مکمل کی انہوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 83 گیندوں پر 3 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 76 رنز کی اننگز کھیلی۔شریاس ایئر نے بھی 62 گیندوں پر 48 رنز کی اہم اننگز کھیلی، اکشر پٹیل نے 29 اور ہاردک پانڈیا نے 18 رنز بناکر جیت میں اپنا حصہ ڈالا۔اس کے علاوہ کے ایل راہل 33 گیندوں پر 34 رنز بناکر ناٹ آوٴٹ رہے جبکہ رویندرا جڈیجا نے وننگ شارٹ کھیل کر میچ کا اختتام کیا۔

اس طرح بھارت نے 252 رنز کا ہدف 49 ویں اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے تیسری بار چیمپئنز ٹرافی کا تاج اپنے سر پر سجا لیا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سینٹنر اور مائیکل بریس ویل نے 2،2 جبکہ کائل جمیسن اور رچن رویندرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کیوی اوپنرز نے ٹیم کو 57 رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد اوپنر ول ینگ 23 گیندوں پر 15 رنز بنانے کے بعد ورون چکرورتی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔69 کے مجموعی اسکور پر رچن روندرا 29 گیندوں پر 37 رنز بنانے کے بعد کلدیپ یادو کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے جبکہ 75 کے مجموعی اسکور پر کین ولیمسن صرف 11 رنز بنانے کے بعد کلدیپ یادو کو انہی کی گیند پر کیچ تھما بیٹھے۔

نیوزی لینڈ کی چوتھی وکٹ بھارتی اسپنر روندرا جدیجہ کے حصے میں آئی جنہوں نے 108 کے مجموعی اسکور پر ٹام لیتھم کو ایل بی ڈبلیو کردیا انہوں نے 30 گیندوں پر 14 رنز بنائے۔165 کے مجموعی اسکور پر گلین فلپس 52 گیندوں پر 34 رنز بنانے کے بعد ورون چکرورتی کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔بھارت کے خلاف نیوزی لینڈ کی چھٹی وکٹ 211 رنز پر گری جب ڈیرل مچل 63 رنز کی اننگ کھیل کر محمد شامی کی گیند پر آوٴٹ ہوئے۔بھارت کے خلاف نیوزی لینڈ کی ساتویں وکٹ 239 رنز پر گری اور کپتان مچل سینٹنر 8 رنزبناکر رن آوٴٹ ہوئے۔کیوی آل راوٴنڈر مائیکل بریس ویل نے آخری لمحات میں کچھ ہمت دکھائی اور جارحانہ اسٹروکس کھیلے، وہ 40 گیندوں پر 53 ر نز بناکر ناٹ آوٴٹ رہے، وہ 2 چھکے اور 3 چوکے لگانے میں کامیاب رہے۔اس طرح پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز اسکور کیے۔بھارت کی طرف سے کلدیپ یادو اور ورون چکرورتھی نے 2، 2، رویندرا جڈیجا اور محمد شامی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

Comments are closed.