قومی ٹیم کیلئے اچھی خبر، حارث روٴف فٹ قرار

لاہور(آن لائن ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل پینل نے فاسٹ باوٴلر حارث روٴف کو ٹیم سلیکشن کے لیے فٹ قرار دے دیا۔قومی کرکٹر حارث روٴف نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں باوٴلنگ کی جہاں میڈیکل پینل نے ان کی باوٴلنگ کا جائزہ لیا اور انہیں قومی ٹیم میں سلیکشن کے لیے فٹ قرار دیا۔پی سی بی میڈیکل پینل کی جانب سے فٹ قرار دئیے جانے کے بعد حارث روٴف نے باوٴلنگ پریکٹس شروع کردی ہے اور وہ ورلڈکپ کے لیے قومی سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔واضح رہے کہ حارث روٴف کو ایشیا کپ کے میچ میں فٹنس مسائل کا سامنا ہوا، انہیں بھارت کیخلاف میچ میں پسلیوں میں تکلیف ہوئی تھی جس کے باعث وہ سری لنکا کے خلاف سیمی فائنل کی صورت اختیار کرنے والا اہم میچ نہیں کھیل سکے تھے۔

Comments are closed.