اسلام آباد (آن لائن)پی ایس ایل کی چیمپین ٹیم لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ کرکٹ پاکستان کا مسقبل ہے،قومی کرکٹ ٹیم میں تبدیلیوں کے باعث انہیں کچھ وقت ملنا چاہیے، پرائم منسٹر یوتھ پروگرام اور لاہور قلندرز کی پارٹنرشپ سے ملک کو بہترین ٹیلنٹ ملے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام اور لاہور قلندرز کی پارٹنرشپ کی معاہدہ تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شاہین آفریدی نے کہا کہ قومی ٹیم کو کچھ وقت دیا جائے، ٹیم میں کچھ تبدیلیاں ہوئی ہیں، چیزیں ٹھیک ہو جاے گی تو سب ٹھیک ہوجاے گا۔انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز ٹیم کیلئے ٹرائلز ملک بھر میں ہونگے، ہم پاکستان کی خدمت کے جذبے سے اس کام کا آغاز کر رہے ہیں،وزیراعظم یوتھ پروگرام داد کا مستحق ہے جبکہ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام اور لاہور قلندرز کی پارٹنرشپ سے ملک کو بہترین ٹیلنٹ ملے گا۔ لاہور قلندرز ملک بھر میں ٹیلنٹ ہنٹگ کرے گاجس کا آغاز کوئٹہ سے ہوگا۔
Comments are closed.