اسلام آباد (آن لائن) ایشیا کپ 2025 کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا ہے، جس کے مطابق پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کم از کم ایک بار آمنے سامنے آئیں گی، جبکہ 2 مرتبہ ٹاکرے کا امکان بھی موجود ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ ٹی20 فارمیٹ میں 4 یا 5 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگا اور 21 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان گروپ مرحلے کا میچ 7 ستمبر کو دبئی میں کھیلے جانے کا امکان ہے۔ایشیا کپ کے 17ویں ایڈیشن میں بھارت، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کی ٹیموں کی شرکت متوقع ہے۔ روایتی فارمیٹ کے مطابق ایونٹ میں گروپ مرحلے کے بعد سپر فور مرحلہ ہوگا، جس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک اور مقابلہ بھی ممکن ہے۔اگر دونوں ٹیمیں سپر فور میں پہنچ جاتی ہیں تو شائقین کو ایک اور سنسنی خیز ٹاکرے کی امید ہو سکتی ہے
، جبکہ فائنل میں آمنا سامنا تیسری بار بھی ممکن ہے۔اگرچہ ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے باضابطہ شیڈول جاری نہیں کیا گیا، تاہم توقع ہے کہ اس کا اعلان جولائی کے دوسرے ہفتے میں کر دیا جائے گا۔ بھارت میں اس حوالے سے پرومویشنل مواد پہلے ہی ٹی وی اور سوشل میڈیا پر آ چکا ہے۔
Comments are closed.