پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈنے بنگلہ دیش کو 86رنز سے ہرا دیا
میر پور(آن لائن)ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے مقابلے میں نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو 86 رنز سے شکست دے ری۔
میرپور میں کھیلے گئے اس میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 254 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئی۔مہمان ٹیم کی جانب سے ٹام بلینڈل 68 اور ہینری نیکولس نے 49 رنز کی اننگز کھیلی۔اسپورٹس مین اسپرٹ کا بھرپور مظاہرہ، سوڈھی نے حسن کو گلے لگالیاخالد احمد اور مہدی حسن مرزا نے 3، 3 کھلاڑیوں کو ا?وٴٹ کیا۔نیوزی لینڈ کے دیے گئے 255 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم 41.1 اوورز میں 168 رنز بناکر آوٴٹ ہوئی۔ہوم ٹیم کے محموداللّٰہ 49 اور تمیم اقبال 44 رنز بناکر نمایاں رہے۔نیوزی لینڈ کے اش سوڈھی نے 10 اوورز میں 39 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو ا?وٴٹ کرکے ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔
Comments are closed.